0

بینک الفلاح کے منافع میں27 فیصد اضافہ

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی آن لائن) بینک الفلاح کو مالی سال 2018 کے دوران بعد از ٹیکس منافع میں27 فیصد اضافہ کے ساتھ 10.625 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا ہے۔

بینک الفلاح کی مالیاتی رپورٹس کے مطابق سال 2017کے مقابلہ میں گذشتہ سال 2018کے دوران بینک کی مجموعی آمدن9.8 فیصد کے اضافہ اور آپریٹنگ اخراجات میں2.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے

بینک کی انٹریسٹ کی خالص آمدنی میں بھی9 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں27 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply