پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا

Spread the love

بیلسٹک میزائل غزنوی تجربہ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل

غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے

مطابق بلیسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تجربے کا

مقصد آرمی اسٹریٹجک کمانڈ فورس کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے، جبکہ ہتھیاروں کے نظام

کے تکنیکی پیرامیٹرز کی ازسرنو توثیق بھی ایک مقصد تھا۔سنگل اسٹیج سالڈ فیول راکٹ موٹر کا

حامل غزنوی میزائل 320 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔بیان میں کہا گیا

کہ کمانڈر اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے تجربے کا مشاہدہ کیا، جبکہ

اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن، اسٹریٹجک فورس کمانڈ، سائنسدان اور انجینئرز بھی اس موقع پر موجود

تھے۔کمانڈر اسٹریٹجک فورس کمانڈ نے تربیت کے بہترین معیار، فیلڈ دستوں کی مہارتوں اور

صلاحیتوں کو سراہا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ

چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے آرمی اسٹریٹجک کمانڈ فورس کے تمام افسران

سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی۔

بیلسٹک میزائل غزنوی تجربہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply