Brexit & United Kingdom , European Union flags

بیلجیم میں برطانوی سفارتخانے سے یورپی یونین کا پرچم اتار دیا گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے الگ ہونے

پربرطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر روشن کی گئی گھڑی نے یونین سے

علیحدگی کا اعلان کیا۔ بیلجیم میں برطانوی سفارتخانے سے یورپی یونین کا پرچم

اتار دیا جبکہ برسلز میں یورپی پالیمنٹ کی بلڈنگ سے یونین جیک بھی ہٹا دیا گیا۔

بریگزٹ پر عمل سے کچھ گھنٹے پہلے برطانوی کابینہ کا علامتی اجلاس ہوا جس

کے بعد جاری بیان میں وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ بریگزٹ ان کی

زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے، بریگزٹ ایک نیا سحر ہے اور یہ موقع

دوبارہ حاصل کردہ خود مختاری کو عوام کی خواہشات کے مطابق استعمال کرنے

کا ہے، اب برطانیہ میں نئے دور کا سورج طلوع ہوگا۔ بریگزٹ کے حامیوں نے

جشن منانے کیلئے پارلیمنٹ سکوائر میں ایک ریلی نکالی۔برطانوی اپوزیشن لیڈر

جریمی کوربن کا کہنا تھا کہ بریگزٹ ڈے جشن کا نہیں سوچ بچار کا دن ہے۔ انہوں

نے مستقبل کے حوالے سے اپنے خدشات کا بھی واضح اظہار کیا ہے۔ادھر امریکی

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ

اور یورپی یونین نے بریگزٹ پر اتفاق کیا، بریگزٹ ڈیل سے برطانوی عوام کی

امنگوں کی ترجمانی ہوئی، برطانیہ سے مضبوط اور تعمیری تعلقات جاری رہیں

گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply