بیلجیئم ہاکی کا نیا عالمی چیمپئن

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں بیلجیئم سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم نیدر لینڈز کو شکست دے کر ہاکی کا نیا عالمی چیمپئن بن گیا۔ بھارتی شہر بھونیشور میں کھیلے گئے فائنل میں میچ کے مقررہ وقت 60 منٹ میں دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہیں کرسکیں جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر مقابلہ ہوا۔لیکن اس میں بھی میچ کا فیصلہ نہیں ہوسکا جس کے باعث پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سڈن ڈیتھ سیشن ہوا جس میں نیدر لینڈز گول نہیں کرسکا اور بیلجیئم کے کھلاڑی نے گول کرکے چوتھی بار عالمی چیمپئن بننے کا نیدر لینڈز کاخواب چکنا چورکر دیا اور اپنی ٹیم کو پہلی مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ کا نیا عالمی چیمپئن بنادیا۔ یاد رہے گزشتہ روز بیلجیئم نے انگلینڈ کو 0-6 کی عبرتناک شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔ بیلجیم کی ٹیم نے فتح پر خوب جشن منایا، فاتح ٹیم کے گول کیپر ہیرو قرار پائے۔دوسری جانب تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آٹھ ایک سے شکست دی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply