بیلا حدید کی مذمت

امریکی ماڈل بیلا حدید کی امریکا میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کی مذمت

Spread the love

بیلا حدید کی مذمت

نیویارک (جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکی ماڈل بیلا حدید نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں

ٹیکسی چھیننے کی کوشش میں مزاحمت کے دوران پاکستانی ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کے واقعے

کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔24سالہ مشہور امریکی ماڈل نے انسٹاگرام اسٹوریز پر

جائے وقوعہ اور جاں بحق ہونے والے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد انور کی تصویر شیئر کرتے

ہوئے لکھا کہ یہ واقعہ تباہ کن ہے۔ خدا مرحوم اور اس کے اہلخانہ پر مہربانی کرے۔بیلا حدید نے اپنے

پیغام میں زور دیتے ہوئے لکھا کہ کسی کو بھی یہ برداشت نہیں کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ رواں ماہ

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد انور سیٹیکسی چھیننے کی کوشش

کے دوران مزاحمت پر 13 اور 15برس کی 2 لڑکیوں نے اسٹین گن سے فائرنگ کردی تھی۔ واقعے

میں ملوث دونوں لڑکیوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق پاکستانی ڈرائیور محمد

انور پرائیویٹ ٹیکسی چلاتے تھے اور 3 بچوں کے والد تھے۔ واقعے میں ملوث دونوں لڑکیوں کو

گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق پاکستانی ڈرائیور محمد انور پرائیویٹ ٹیکسی چلاتے

تھے اور 3 بچوں کے والد تھے۔

بیلا حدید کی مذمت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply