بیس بال کی گیند لگنے سے خاتون چل بسی

Spread the love

لاس اینجلس میں ہونے والے بیس بال میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بیٹھی خاتون سر پر گیند لگنے سے چل بسی ۔ بیس بال کے میجر لیگ کی 50 سال تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ گیند لگنے سے اسٹیڈیم میں موجود کسی شخص کی موت واقع ہو۔ 79سالہ خاتون کا نام لنڈا گولڈ بلوم تھا، جو لاس اینجلس کی رہائشی تھیں، خاتون کا انتقال ہسپتال میں چار روز زیر علاج رہنے کے بعد ہوا، تاہم اس خبر کو فوری طور پر نشر نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب دی ڈوجرز کی جانب سے حادثے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ مذکورہ ٹیم کا کہنا تھا انہیں اس المناک حادثے اور خاتون کی موت پر انتہائی افسوس ہے۔ بعد ازاں بیس بال ٹیم دی ڈوجرز اور خاتون کے اہلخانہ کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ ای ایس پی این کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے لِنڈا گولڈ بلوم اپنے شوہر اِرون کے ساتھ شادی کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئی تھیں۔

Leave a Reply