سعودی حکومت کی عمرہ کے خواہش مندوں کیلئے بڑی خوشخبری

اس سال بھی بیرون ممالک کے زائرین حج نہی کر سکیں گے

Spread the love

بیرون ممالک کے زائرین

جدہ ،لاہور،اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سعودی حکومت نے رواں سال حج پالیسی کا اعلان

کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام ممالک سے کوئی بھی شخص حج کی سعادت

حاصل نہیں کرسکے گا ،امسال فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا

فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں

کہا گیا ہے رواں سال کے حج میں صرف 60 ہزار شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو فریضے کی

ادائیگی کی اجازت ہو گی ، دنیا بھر میں کورونا وباء کی صورتحال اور وائرس کی نئی شکلیں ظاہر

ہونے کے باعث فریضے کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا

ہے، 18 سے 65 سال کی عمر کے ان عازمین کو حج کی اجازت ہوگی جنہوں نے کورونا ویکسین

لگوا رکھی ہے، سعودی حکومت کے نزدیک عازمین حج کی سلامتی اولین ترجیح ہے، انسانی جانوں

کی سلامتی کا تحفظ اسلامی شریعت کا بھی اولین اصول ہے،عالمی وبا کے باعث مشاعر مقدسہ میں

بڑی بھیڑ لگانا اور ان میں سلامتی کے اصولوں کا انطباق کرنا انتہائی مشکل کام ہے،لہذا تمام تر

صورتحال اور خدشات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ امسال بھی اس فریضے کی ادائیگی

کو محدود رکھا جائے ،یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اندرون ملک سے حج کے خواہشمند آن لائن طریقہ

سے حج کی درخواست جمع کرائیں گے،درخواستیں جمع کرانے کیلئے الیکٹرانک طریقہ کارجلد

جاری کیا جائیگا، وزارت حج کے مطابق خواہشمند سعودی شہری ہوں یا سعودی عرب میں مقیم کسی

بھی ملک سے تعلق رکھنے والا غیر ملکی ہو ا سے حج کی اجازت ہوگی تاہم درخواست گزار کا

صحت مند ، توانا ہونا لازمی اور عمر 18تا 65 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے ۔حج کیلئے مذکو ر

ہ بالا ضابطوں کی پابندی خود عازمین حج کی سلامتی اور ان کے اپنے ملکوں کے تحفظ کیلئے ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے سعودی حکومت کی حج سے متعلق پالیسی کا خیر مقدم کیا ہے ، وزیراعظم

کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ مولانا طاہراشرفی نے اپنے ایک

بیان میں کہا ہے رواں برس سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج کی سعاد ت حاصل کرسکیں گے ،حج

سے متعلق سعودی حکومت کا فیصلہ قابل تحسین ہے جو انہوں نے کورونا اورعالمی صورتحال کو

دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے۔

بیرون ممالک کے زائرین

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply