0

بیرون ملک جائیدادیں،علیمہ خان نے جرمانے کا 25فیصد ایف بی آر میں جمع کرادیا

Spread the love

وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنی بیرون ملک جائیدادوں پر جرمانے کی 25فیصد رقم ایف بی آر میں جمع کرا تے ہوئے باقی رقم 4 قسطوں میں جمع کرانے کیلئے درخواست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے علیمہ خان کو بیرون ملک جائیدادوں پر 2کروڑ 95لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔علیمہ خان نے جرمانے کی 25فیصد رقم 73 لاکھ روپے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جمع کرائے ہیں جب کہ انہوں نے باقی رقم 4 قسطوں میں جمع کرانے کے لیے درخواست بھی دی ہے ۔علیمہ خان نے درخواست میں اپیل کرنے کا حق بھی مانگا ہے اور وہ اس حوالے سے ایف بی آر سے فیصلہ آنے پر عدالت سے رجوع کریں گی۔

Leave a Reply