بیرن گلی، گھر زمیں بوس، سامان تباہ، مویشی ہلاک ہوگئے

Spread the love

ایبٹ آباد (سردار یاسر احمد )بیرن گلی، گھر زمیں
Journalist Sardar Yaser Ahmad

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلعی ایبٹ آباد میں سیاحتی مقام گلیات کی یونین کونسل

بیرن گلی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے متاثر ہونے والا گھر اسوقت اچانک زمیں

بوس ہوگیا جس وقت خواتین گھریلو کام کاج میں مصروف تھیں متاثرہ مالک مکان

نے جے ٹی این کے نمائندہ کو بتایا کہ انکا گھر چار کمروں اور ایک وسیع بیسمنٹ

پر مشتمل تھا جبکہ مزکورہ تہہ خانے میں مویشی بندھے ہوتے تھے تاہم گھر زمیں

اہل خانہ نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں

بوس ہونے لگا تو کمروں صحن، دیواروں میں شگاف پڑھنے لگے اور لکڑیاں کریک

ہونے کی آوازیں آنے پر گھر میں موجود خواتین اور بچوں سمیت دیگر افراد نےفوری

طور پر بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں تاہم
انکی آنکھوں کے سامنے دیکھتے ہی دیکھتے

آشیانہ زمین بوس ہوگیا بیرن گلی محلہ دب کے رہائشی متاثرہ شخص سردار یونس

اور اسکے بھائی سردار اشرف نے اپنے ہونیوالے نقصان کے متعلق بتایا کہ انکے گھر

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

میں طلائی زیورات، نقدی کے علاؤہ قیمتی گھریلو سامان فرنیچر، استعمال کی اشیاء

اور ملبوسات سمیت تمام سامان تباہ ہونے کے ساتھ انکے دودھ دینے والے مویشیوں

سمیت چار مویشی بھی زندہ زیرِ زمین چلے گئے جس کے باعث انہیں لاکھوں روپے

متاثرہ خاندان کی حکومت سے امداد کی اپیل

کا نقصان الگ ہوا اور سر سے چھت بھی چلی گئی متاثرہ افراد نے وزیراعلی محمود

خان ودیگر اعلیٰ حکام سمیت ڈپٹی کمشنر ابیٹ آباد سے اپیل کی کہ متاثر خاندان

کی مالی امداد، اور گھر کی تعمیر کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے۔

بیرم گلی، گھر زمیں بیرون گلی، گھر زمیں

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply