سعودی خود مختاری کا دفاع

بیجنگ سے مقابلہ سخت ہوگا، تصادم نہیں چاہتے،جوبائیڈن

Spread the love

بیجنگ سے مقابلہ سخت

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کیساتھ

امریکی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے ہمارے در میان یقیناً بہت سخت

مقابلہ ہوگا لیکن ہم تصادم ہرگز نہیں چاہتے۔ ’’سی بی ایس‘‘ ٹی وی سے ایک

انٹرویو میں انہوں نے تسلیم کیا 20 جنو ر ی کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد

انہوں نے ابھی تک چینی ہم منصب ژی جن پنگ سے فون پر بات نہیں کی،ہم دونو

ں ماضی میں کئی بار ایک دوسرے سے اسوقت ملتے رہے ہیں جب ہم اپنے اپنے

ملک کے نائب صدر تھے، اسلئے میں ان کو اچھی طرح سے جانتا ہوں۔ انٹرویو

میں انکامزید کہنا تھا جب انہیں چینی صدر سے بات کرنے کا موقع ملے گا تو وہ

ان سے خصوصاََ ان تمام معاملا ت پر تفصیل سے بات کریں گے جو دونوں ملکوں

کے درمیان اختلافات کا باعث ہیں۔سی بی ایس ٹی وی نے انٹرویو پر اپنے تبصرے

میں بتایا ایسا لگتا ہے صدر بائیڈن کی ابتدائی ٹیلی فون ڈپلومیسی اپنے ا تحادیوں پر

مرکوز ہے وہ اب تک کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، جا پا ن، جنوبی کوریا،

آسٹریلیا، میکسیکو کے لیڈرز کے علاوہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے فون پر بات

کر چکے ہیں، جس واحد حریف سے انہوں نے بات کی وہ روسی صدر ولایمر

پیوٹن ہیں۔ صدر بائیڈن نے انٹرویو میں چینی صدر ژی جن پنگ کی شخصیت بیان

کرتے ہوئے بتایا و ہ انتہائی ذہین و سخت گیر اور جمہوریت سے عاری ہیں۔ سابق

صدر ٹرمپ کی جگہ جوبائیڈن کے صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد چینی

وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا تھا ’’ا یک انتہائی مشکل اور غیر معمولی

عرصے کے بعد اب چینی و امریکی عوام ایک بہتر مستقبل کے حقدار ہیں۔ چینی

حکومت نے عالمی ادارہ صحت میں رہنے اور پیرس ماحولیاتی معاہدہ میں واپس

آنے کے بائیڈن انتظامیہ کے فیصلو ں کا خیرمقدم کیا تھا، تاہم تجارت، تائیوان،

انسانی حقوق اور بحر جنوبی چین کے بارے میں جن امریکی پالیسیوں کی وجہ

سے چینی حکو مت ناراض ہے ان میں کسی خاص تبدیلی کا امکان نہیں۔ صدر

بائیڈن نے اپنے انٹرویو میں واضح کیا ہم چین کیساتھ ہر میدان میں سخت مقابلہ

کریں گے لیکن ہم اس سے تصادم ہرگز نہیں چاہتے۔ انہوں نے واضح کیا وہ

امریکہ چین تعلقات کو اس طرح نہیں چلائیں گے جیسا سابق صدر ٹرمپ چلا رہے

تھے، انکی پالیسی ایک دوسرے سے معاملات کرنے کے بین الاقوامی اصولوں پر

مرکوز ہوگی۔

بیجنگ سے مقابلہ سخت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply