Beautiful View of Baitul-Muqaddas

برطانیہ نے بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا، اسرائیل کا سخت احتجاج

Spread the love

بیت المقدس مقبوضہ علاقہ

لندن/مقبوضہ بیت المقدس(جے ٹی این آن لائن نیوز) برطانیہ نے قبوضہ بیت المقدس کومقبوضہ علاقہ

قرار دیا ہے جس پرصہیونی ریاست نے برطانیہ سے سخت احتجاج کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے

کے مطابق برطانوی شہریت والی ایک اسرائیلی خاتون نے اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب اس

نے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرائی تو اس کے کاغذات میں بیت المقدس کومقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا

ہے۔بتایا گیا کہ بیت المقدس شہر میں پیدا ہونے والی ایک اسرائیلی خاتون اپنے برطانوی پاسپورٹ کی

تجدید کرنے گئی تھی۔ اسے معلوم ہوا کہ بیت المقدس کو برطانیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقہ قرار

دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ اس میدان میں ایک نئی پالیسی نظر آ رہی ہے۔

ماضی کے برعکس برطانیہ نے بیت المقدس کومقبوضہ علاقہ قرار دیا ہے۔اسرائیلی خاتون لندن میں

اسرائیل کے سفیر کے پاس گئی۔ اسرائیلی سفیر نے برطانوی دفتر خارجہ سے اس معاملے پر وضاحت

طلب کی تو برطانوی دفترخارجہ نے جواب دینے کے لئے ایک دن کی ڈیڈ لائن مانگ لی۔ ایک دن کی

ڈیڈ لائن مانگ لی.

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply