بہن بھائی پر تشدد

آبپارہ میں نوعمر بہن بھائی پر تشدد کرنے والے 2 پولیس اہلکارمعطل

Spread the love

بہن بھائی پر تشدد

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آبپارہ میں نو عمر بہن

بھائی پر تشدد کرنے والے 2 پولیس اہلکارمعطل کر دیئے گئے ۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے

آبپارہ میں نو عمر بہن بھائی پر تشدد کرنے والے دونوں اہلکاروں کو معطل کیئے جانے کی تصدیق

کی ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق متعلقہ ایس ڈی پی او اس واقعہ کی شفاف انکوائری

کر رہے ہیں۔دوسری جانب تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی کے والد نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے

ان کے بیٹے احسن حسین کو موٹر سائیکل سے پیٹرول نکالنے کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں

نے بتایا کہ بھائی کو چھڑوانے کیلئے بہن آئی تو پولیس اہلکاروں نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی کے والد نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کے بیٹے احسن حسین

کو موٹر سائیکل سے پیٹرول نکالنے کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ بھائی کو

چھڑوانے کیلئے بہن آئی تو پولیس اہلکاروں نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

بہن بھائی پر تشدد

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply