trump

بہت ہی اچھا ہوپاک ،بھارت تعلقات بہتر کرلیں ، ٹرمپ

Spread the love

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے انہوں نے پلوامہ واقعے پر بہت سی رپورٹس دیکھیں اور اس معاملے پر منا سب وقت پر ردعمل کا اظہار کیا جائیگا۔امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا اگر پاکستان اور بھارت ایک ساتھ چلتے ہیں تو جنوبی ایشیا کے دونوں ہمسایہ ممالک کیلئے یہ بہت اچھا ہوگا۔ پلوامہ حملہ خطرناک ہے اور اس پر ہمیں رپورٹس موصول ہورہی ہیں ۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلادینو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا امریکا بھارتی حکومت کیساتھ رابطے میں ہے اور امریکا نے نہ صرف پلوامہ واقعے پر بھارت سے اظہار افسوس کیا بلکہ بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔ امریکا ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف لڑنے کیلئے بھارت کیساتھ ہے۔یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں 14 فروری کو بھارتی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں 44 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم پاکستان نے اس الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان بھارت کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دے گا۔

Leave a Reply