Fawad Aalam Pakistani Batsman

بہتر فرسٹ کلاس اوسط میں فواد عالم کئی سینئر عالمی کرکٹر سے کہیں آگے

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) بہتر فرسٹ کلاس اوسط

ایک عشرے کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے

باصلاحیت بیٹسمین فواد عالم بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور سابق آسٹریلین کپتان

رکی پونٹنگ سے بہتر فرسٹ کلاس اوسط کے مالک بن گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے

بیٹس مین کو 2015ء کے بعد ون ڈے جبکہ 2010ء کے بعد کوئی ٹی ٹونٹی

انٹرنیشنل کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ 35 سالہ فواد عالم مئی 2017ء میں یونس

خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے مضبوط

ترین امیدوار تھے تاہم اس وقت کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ان کی جگہ

اپنے بھتیجے امام الحق کو قومی ٹیم میں سلیکٹ کرلیا۔

=یہ بھی پڑھیں= طویل نظراندازی کے دوران کبھی دلبرداشتہ نہیں ہوا، فواد عالم

فواد عالم نے اس رویے کے باوجود ہار نہیں مانی اور نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے

ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچری سکور کرنے کے بعد جنوبی افریقہ

کیخلاف کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری

سکور کی ہے۔35 سالہ فواد عالم اب تک 175 فرسٹ کلاس میچز میں 56.37 کی

اوسط سے 12966 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 38 سنچریاں اور 61 نصف

سنچریاں شامل ہیں اور اس وقت بھی کرکٹ کھیلنے والے بلے بازوں کی فہرست

میں بہترین فرسٹ کلاس اوسط کے لحاظ سے 5 ویں نمبر پر موجود ہیں-

= قارئین =ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں=

سری لنکن بلے باز پاتھم نسانکا 67.54 کی اوسط کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں، سابق

آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ 57.51 کی اوسط کیساتھ دوسرے، بنگلہ دیشی بلے باز

مصدق حسین 57.35 کی اوسط کیساتھ تیسرے، 2018ء میں دورہ انگلینڈ کے

دوران اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنیوالے بھارتی بلے باز ہنومن وہاری 56.75

کی اوسط کیساتھ چوتھے نمبر پر ہیں، بھارتی بلے باز روہت شرما 55.32 کی

اوسط کیساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ فوادعالم کی فرسٹ کلاس اوسط لیجنڈری

آسٹریلوی بلے باز رکی پونٹنگ 55.90، سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ 55.33

اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی 53.74 سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے 2009ء میں

سری لنکا کیخلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اپنی دوسری ہی اننگز

میں 168 رنز کی شاندار باری کھیل ڈالی تھی۔

بہتر فرسٹ کلاس اوسط

Leave a Reply