بہترین عالمی محققین کی درجہ بندی میں 81 پاکستانی اساتذہ بھی شامل

بہترین عالمی محققین کی درجہ بندی میں 81 پاکستانی اساتذہ بھی شامل

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) بہترین عالمی محققین پاکستانی

دنیا کے بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے81اساتذہ بھی

شامل ہیں۔جامعہ پنجاب اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے 15معلمین کو بھی یہ

اعزاز ملا ہے۔

=—= ثابت ہوگیا پاکستان کی جامعات میں معیاری تحقیق ہو رہی ہے، پروفیسر اصغر زیدی

سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا کی تحقیق سے متعلق عالمی درجہ بندی میں تمام

شعبوں سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار محققین کو شامل کیا گیا۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی

لاہور کے شعبہ ریاضی کے چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر مجاہد عباس، پروفیسر رفیع

اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سٹڈی سنٹر کے ڈاکٹرعبدالستار نظامی دنیا کے بہترین دو

فیصد محققین میں شامل ہیں۔ جی سی یونیورسٹی لاہور کے ڈاکٹرعبدالستار نظامی

نے کہا ہے کہ ہر تین سال بعد فہرست تیار ہوتی ہے، خوشی ہے میری تحقیق کو

دنیا میں پڑھا جارہا ہے۔ وائس چانسلر جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر اصغرزیدی کے

مطا بق اس اعزاز سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوئی اور ثابت ہوا کہ پاکستان کی

جامعات میں معیاری تحقیق ہو رہی ہے۔

=—= سٹینفورڈ یونیورسٹی کی لسٹ دو طرح کے معیارات پر مبنی

ترجمان پنجاب یونیوسٹی کے مطابق سٹینفورڈ یونیورسٹی کی لسٹ دو طرح کے

معیارات پر مبنی ہے۔ایک میں اساتذہ کی پچھلے پچیس سال کے تحقیقی مقالہ جات

کی جانچ پڑتال ہوئی، جس میں جامعہ پنجاب کے تین اساتذہ شامل ہیں، جبکہ ایک

سالہ تحقیقی کارکردگی میں نو اساتذہ شامل ہیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

بہترین عالمی محققین پاکستانی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply