afghan talban representative

بہترتعلقات کیلئے گیند اب امریکہ کی کورٹ میں ہے، افغان طالبان

Spread the love

کابل، دبئی (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) بہترتعلقات کیلئے

افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکہ حل طلب مسائل طے کرنے کے سلسلے میں

عملی اقدامات اٹھائے۔ ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے امریکی خبر رساں

ادارے سے گفتگو میں کہا کہ اب گیند امریکہ کی کورٹ میں ہے، ہم کھلے دل سے

امریکہ سے مثبت تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، وقت آ گیا ہے امریکہ تصفیہ طلب

مسائل کے حل کے لیے عملی اقدام کرے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب

اگلے ہفتے دوحہ میں دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع ہونے

والا ہے۔

=-،-= یو اے ای کا کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کیلئے طالبان سے رابطہ

افغان دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے لیے متحدہ عرب

امارات نے طالبان سے رابطہ کرلیا ہے۔ برطانوی میڈیا نے سفارتی ذرائع کے

حوالے سے بتایا کہ کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے معاملے پر بات چیت

کے لیے اماراتی حکام نے حالیہ ہفتوں میں طالبان سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔

=-= دنیا بھر سے مزید اہم خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ذرائع کے مطابق یو اے ای افغانستان میں قطر کے سفارتی تسلط کا مقابلہ کرنے

کا خواہاں ہے جبکہ ترکی اور قطر بھی کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے

خواہشمند ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگست میں امریکی انخلا کے بعد قطر، ترکی

کیساتھ مل کر افغانستان کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو چلانے میں مدد

کر رہے ہیں۔ تاہم طالبان نے ابھی تک اس معاملے پر قطر کیساتھ کوئی معاہدہ کیا

ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔

=-،-= طالبان سے ادویہ سازی کا معاہدہ نہیں ہوا، آسٹریلوی کمپنی

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کمپنی اور طالبان حکومت کے درمیان

چرس سے دوائیاں بنانے کا معاہدے ہوا ہے، تاہم کمپنی نے اس سے لاعلمی کا

اظہار کیا ہے۔ اس معاہدے کی خبر افغان میڈیا کی جانب سے دی گئی، جس کے بعد

کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق سی فام نامی کمپنی نے

معاہدے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ان کا افغان

حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے حکمران

طالبان نے آسٹریلوی کمپنی سی فارم کیساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جس

کے تحت کمپنی افغانستان میں بھنگ کا پروسیسنگ مرکزقائم کرنا چاہتی ہے۔ افغان

نائب وزیر منشیات کے مطابق کمپنی کے نمائندے نے اس منصوبے کے لیے 45

کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

بہترتعلقات کیلئے ، بہترتعلقات کیلئے ، بہترتعلقات کیلئے ، بہترتعلقات کیلئے

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply