بہاولپور پاکستان کے سستے ترین شہروں میں نمبر ون، وفاقی ادارہ شماریات

بہاولپور پاکستان کے سستے ترین شہروں میں نمبر ون، وفاقی ادارہ شماریات

Spread the love

کراچی( جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) بہاولپور پاکستان نمبر ون

پاکستان بیورو آف شماریات ( پی بی ایس ) نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے

تضاد کے حوالے سے سروے رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق مہنگے

ترین شہروں میں کراچی سرفہرست، بہاولپور سب سے سستا قرار دیا گیا ہے-

رپورٹ کے مطابق کراچی میں سرکاری اور دکانداروں کے نرخوں میں فرق

94.81 فیصد جبکہ بہالپور میں یہ فرق 9.25 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ناجائز منافع

خوری میں ملک کے بڑے شہر سب سے آگے ہیں، حکومتی رٹ صرف چھوٹے

شہروں تک محدود، پورے ملک میں کسی بھی شہر میں حکومتی نرخ ناموں کے

مطابق اشیائے خورونوش فروخت نہیں کی جا رہیں۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کی سروے رپورٹ کے مطابق کراچی

اور لاڑکانہ قیمتوں کے فرق کے لحاظ سے صارفین کے لئے مہنگے ترین اور

بہاولپور سب سے کم مہنگا شہر بن کر سامنے آئے ہیں۔ سروے کے مطابق

صارفین کی قیمتوں اور ڈی سی نرخوں کے درمیان کراچی میں سب سے زیادہ

فرق 94.81 فیصد ہے، اس کے بعد لاڑکانہ 49.54 فیصد، سکھر 38.77 فیصد،

حیدرآباد 28.34 فیصد ہے۔

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پنجاب کے بڑے شہروں میں قیمت کا فرق بہت کم شرح پر برقرار رہا، بہاولپور

میں سب سے کم 9.25 فیصد، سیالکوٹ میں 10.35، لاہور 10.53 فیصد، راولپنڈی

11.84 فیصد، سرگودھا 12.98 فیصد، فیصل آباد 16.16 فیصد، ملتان 21.65

فیصد، گوجرانوالہ 18.75 فیصد، اسلام آباد میں قیمتوں کا فرق 19.16 فیصد

ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں 17.09

فیصد، بنوں شہر 26.75 فیصد فرق ریکارڈ کیا گیا۔ صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ

کوئٹہ میں سرکاری انتظامیہ کے نرخوں اور مارکیٹ کے نرخوں میں تضاد 30.81

فیصد، خضدار 38.53 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

بہاولپور پاکستان نمبر ون

Leave a Reply