بہاولپور ، بداخلاقی کی کوشش، پولیس کی بے حسی پر دوشیزہ نے خودکشی کرلی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پولیس کی بے حسی

بہاولپور (جے ٹی این آن لائن نیوز) بہاولپورمیں بھی درندگی کا واقعہ سامنے آگیا،

خیرپور ٹامیوالی میں کھیتوں میں کام کرتی لڑکی سے اوباش نوجوان نے بداخلاقی

کی کوشش کی، فوری داد رسی نہ ہونے اور پولیس کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر

(ط) نے خود کشی کر لی۔ میڈیا پر خبر چلنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کی نواحی تحصیل خیر پور ٹامیوالی میں 18 سالا

لڑکی نے بداخلاقی کی کوشش کرنیوالے ملزم کی عدم گرفتاری اور پولیس کے

رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔واقع کی اطلاع پر ڈی پی او بھاولپور

صہیب اشرف نے فوری مقدمہ درج کرا کر ایس ایچ او، تفتیشی افسر اور محرر کو

گرفتار کرا دیا۔متاثرہ لڑکی (ط) کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز اسکی

بیٹی اپنی ماں اور بھائی کیساتھ کھیتوں میں گھاس کاٹنے گئی۔ اہل خانہ سے دور

ہوئی تو کھیتوں میں چھپے بستی کے اوباش نوجوان لقمان نے اسے بداخلاقی کا

نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ لڑکی کے شور پر اسکی ماں اور بھائی کیساتھ دیگر

کھیتوں میں کام کرنے والے افراد موقع پر پہنچ گئے جس پر ملزم لقمان فرار ہوگیا۔

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

واقع کے بعد مقامی پولیس سٹیشن گئے تو ایس ایچ او ، تفتیشی افسر اور محرر نے

روائتی بے حسی کا مظاہرہ کیا۔اہل خانہ کے مطابق رات 10 بجے مایوسی کی

حالت میں گھر بیٹھے تھے کہ (ط) نے گھر میں موجود زہر باتھ روم میں جاکر پی

لیا اور والد کو مخاطب کیا کہ ’’بابا اب آپکی بدنامی نہیں ہوگی‘‘۔ (ط) کو فوری

طورپر بھاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ ڈی پی او بہاولپور

نے ایس ایچ او، تفتیشی افسر کیساتھ محرر تھانہ خیر پور ٹامیوالی کو ملزم کیساتھ

گرفتار کرادیااورواقع کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔دوسری طرف وزیراعلی ٰ

پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ

انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پولیس کی بے حسی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply