بہاولپورچولستان،14 ویں عالمی جیپ ریلی کا آج روز

Spread the love

بہاولپور(جے ٹی این آن لائن) چار روزہ 14 ویں انٹرنیشنل جیپ ریلی کا اختتام آج اتوار کو ہوگا، دفاعی چیمپئن میرنادر مگسی کا مقابلہ جھنگ سے تعلق رکھنے والے صاحب زادہ سلطان سے ہوگا ۔

پریپیڈ کیٹگری کی پہلی دوڑ میں پچاس سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ کوالیفائنگ راونڈ میں میر نادرخان مگسی پہلے نمبرپررہے۔ میر نادر مگسی نے تین کلو میٹر کا ٹریک 1 منٹ 34 سیکنڈز میں طے کیا۔

اسٹاک کیٹیگری میں 2:3.60 سیکنڈز کے ساتھ منصور حلیم فاتح رہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دفاعی چیمپئن میر نادر مگسی اورجھنگ سے تعلق رکھنے والے صاحب زادہ سلطان اپنی اپنی جیت کیلئے پر امید ہیں۔

خواتین کے درمیان ہوئے مقابلے میں اسلام اباد کی سلمی خان فاتح قرار پائیں۔ چودھویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کی پریپیڈ کیٹیگری کا افتتاح کمشنر بہاول پور ڈویژن نے نادر مگسی کی گاڑی کے فلیگ آف سے کیا تھا۔

گزشتہ روز ہوئے کولیفائنگ رانڈ میں ریکارڈ ایک سو اٹھارہ گاڑیاں شامل ہوئیں۔ پریپیڈ کیٹیگری میں 51 جبکہ اسٹاک کیٹیگری میں 67 گاڑیاں شامل تھیں۔

پری پیڈ کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں 57 ڈرائیورز نے حصہ لیا تھا۔ پری پیڈ کیٹیگری کا آخری اورفیصلہ کن رانڈ آج اتوارکوہوگا۔

Leave a Reply