بہاولنگریوم عاشور حملہ

بہاولنگر میں یوم عاشور کے جلوس پر گرینیڈ حملہ، دو افراد شیہد، 35 زخمی

Spread the love

بہاولنگریوم عاشور حملہ

بہاولنگر(جے ٹی این آن لائن نیوز) صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر بہاولنگر میں دس محرم کے ماتمی

جلوس پر ہونے والے گرینیڈ حملے میں دو افراد شیہد جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ بہاولنگر میں امام بارگاہ جامعتہ الزہرہ سے برآمد ہونے والے

یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستے پر رواں دواں تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔وزیرِ اعلیٰ

پنجاب عثمان بزدار نے اس واقعے پر پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پنجاب کے صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر شوکت علی لالیکا نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر کے باہر میڈیا

کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص

شیہد ہوا ہے جبکہ ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔انھوں نے کہا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے

والے کم از کم 35 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا ہے۔شوکت لالیکا اور عینی شاہدین کا

دعویٰ ہے کہ حملہ اس وقت ہوا جب جلوس اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا شہر کی جیل روڈ پر ایک

مسجد کے نزدیک پہنچا۔دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو

ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے

میں لے لیا اور مقامی پولیس کے مطابق حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس نے ایک ایسے

مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جسے اس واقعے کے بعد عزاداران نے پکڑا تھا۔اس حملے کے

بعد جلوس میں شامل افراد نے انتظامیہ اور پولیس کے خلاف مکمل سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر

احتجاج شروع کیا اور الزام عائد کیا کہ پولیس نے مطالبے کے باوجود مکمل سکیورٹی فراہم نہیں کی۔

جلوس میں شامل ایک عینی شاہد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ جب جلوس ایک مسجد کے قریب

پہنچا تو پولیس اور انتظامیہ کا کوئی اہلکار قریبی یا مسجد کی چھتوں پر موجود نہیں تھے اور اسی اثنا

میں جلوس کے شرکا پر دو ہینڈ گرینیڈ پھینکے گئے۔ایک اور عینی شاہد نے کہا کہ اس موقع پر

انتظامیہ چھپی ہوئی تھی اور اس واقعے کے بعد بھی کوئی تعاون نہیں کر رہی۔

بہاولنگریوم عاشور حملہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply