بہادر پرندہ، تعارف سے قبل تعارف، زندگی کھلی کتاب، رازوں پردہ اٹھانے کا فن

بہادر پرندہ، تعارف سے قبل تعارف، زندگی کھلی کتاب، رازوں پردہ اٹھانے کا فن

Spread the love

کراچی،لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) بہادر پرندہ تعارف زندگی

نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے خود کو بہادر پرندہ قرار دیدیا۔ علیزے شاہ نے اپنے

تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کافی

پراعتماد نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ کے ہاتھ پر

پرندوں والا ٹیٹو بنا ہوا ہے۔ اداکارہ نے تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے

ہوئے لکھا کہ بہادر پرندے تنہا اڑنے سے نہیں ڈرتے۔علیزے شاہ کی اس معنی

خیز پوسٹ کو جہاں ان کے ناقدین ناپسند کررہے ہیں تو وہیں اداکارہ کے مداحوں

کی بڑی ان کی پوسٹ لائک کر چکی ہے۔

=-.-= ہمت و توانائی کچھ بولنے سے قبل تعارف کروا دیتی ہے، حرا مانی

معروف اداکارہ حرا مانی کا انسان کی پہچان کے بارے میں کہنا ہے کہ بولنے سے

پہلے انسان اپنی ہمت و توانائی سے پہچانا جاتا ہے۔ اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اور

ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس

میں وہ کافی پراعتماد نظر آرہی ہیں۔ حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا

کہ آپ کی ہمت و توانائی آپ کے کچھ بولنے سے پہلے ہی آپ کا تعارف کروا دیتا

ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہاں! میں توانائیوں پر یقین رکھتی ہوں۔

=-.-= شادی کے بارے میں بہت سے لوگ سوالات کرتے ہیں، ریشم

نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شادی کے بارے میں بہت سے لوگ سوالات

کرتے ہیں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ یہ انسان کا انتہائی ذاتی معاملہ ہوتا ہے، میری

زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے، میں خود جھوٹ بولتی ہوں اورنہ مجھے ایسے

لوگ پسند ہیں۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ شاعری سے لگاﺅ ہے اورنامور

شعراء کی کتابیں پڑھتی ہوں، اپنے بھی کچھ شعر کہے ہیں اور یہ دل کی آواز

ہوتے ہیں۔ خوش یا اداس ہونا آپ کے دل کے موسم سے جڑے جذبات ہیں اورہر

انسان اس حوالے سے اپنی الگ سوچ رکھتا ہے۔ میں خوش رہتی ہوں اورکوشش

ہوتی ہے کہ میرے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ ہو، کبھی کبھار افسردہ بھی ہو

جاتی ہوں لیکن اسے کبھی کوئی نام نہیں دیا جا سکتا۔

=-.-= ہمارے ہاں دوسروں کی زندگی میں جھانکنا فیشن بن چکا ہے، متیرا

نامور اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں دوسروں کی زندگی میں جھانکنا

فیشن بن چکا ہے، ہر انسان کی اپنی زندگی ہے وہ اسے جیسے چاہے جیے اورہر

کوئی اپنی عمل کا خود جوابدہ ہے۔ ایک انٹرویو میں متیرا نے کہا کہ میں اپنے کام

سے کام رکھتی ہوں اور کبھی کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کی لیکن یہاں

ایسے لوگ بھی ہیں جو کسی دوسرے کی زندگی کے پردے میں پڑے رازوں کا

سراغ لگانے کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ متیرا نے کہا کہ ہمارے ہاں اصل میں

لوگوں کے پاس کچھ کرنے کیلئے کوئی کام نہیں ہوتا اس لئے وہ دوسروں کیخلاف

سازش کرنے اوران کے معاملات کو جاننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں جو

اخلاقی طو رپر انتہائی گری ہوئی حرکت ہے۔

بہادر پرندہ تعارف زندگی

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply