oh my God jtn-online

بھکرمیں ایکسرے کی آڑ میں مریضہ کی برہنہ تصاویر بنالی گئیں

Spread the love

سرگودھا، مکوانہ (جے ٹی این آن لائن پنجاب نیوز) بھکر مریضہ برہنہ تصاویر

پرائیویٹ ہسپتال کے ایکسرے روم میں مریضہ خاتون کو برہنہ کر کے موبائل پر

تصاویر بنانے پر پولیس نے ٹیکنیشن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع

کر دی جس پر مدعی نے الزام لگایا کہ ایکسرے ٹیکنیشن ڈاکٹرز کی ایماء پر غیر

اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پایا جا رہا ہے۔

=-= یہ بھی پڑھیں: قیدیوں کو بیویوں کیساتھ جیل میں رہنے کی اجازت

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر کے کل روڈ پر واقع پرائیویٹ

ہسپتال میں محلہ عید گاہ شمالی کی مہروں کی تکلیف میں مبتلا مریضہ ( ت ) کا

لیڈی ڈاکٹر کی تشخیص پر ایکسرے روم میں ایکسرے لیا گیا تو ڈیوٹی پر موجود

ٹیکنیشن نے شادی شدہ خاتون کو ایکسرے کے لئے کپڑے اتروا کر برہنہ کروا لیا

اور ایکسرے مشین کی عکس بندی کیساتھ موبائل پر تصاویر بناتا رہا جس نے

چیک اپ کے بعد اپنے بھائی مدثر اویس کو واقعہ سے آگاہ کر دیا، جس کی

رپورٹ پر تھانہ سٹی بھکر پولیس نے پرائیویٹ ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ایماء پر

خاتون کی تصاویر بنانے والے ٹیکنیشن شمس اسلم کے خلاف زیر دفعہ 292/109

ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

=-= کتے کے کاٹنے سے بچی شدید زخمی، آوارہ غول شہریوں کیلئے درد سر
———————————————————————————————

آوارہ کتے کے کاٹنے سے بچی شدید زخمی، آوارہ کتوں کے غول شہریوں کے

لیے در دسر بن گئے، تفصیلات کے مطابق چک نمبر672/13 گ ب میں آوارہ

کتے کے کاٹنے سے چھ سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی جس کو سول ہسپتال میں

طبی امداد دی گئی، پارکوں گلیوں بازاروں میں کتوں کے غول شہریوں پر حملہ

کرکے زخمی کرنے لگے، میونسپل عملہ نے زخمی بچی کے کاٹنے کی اطلاع پا

کر متاثرہ بچی کے گاﺅں میں کتے مار مہم شروع کر دی، جبکہ شہر بھر کے

پارک، گلیاں محلے اور مضافاتی بستیاں قبرستان آوارہ کتوں کا مسکن بنے ہوئے

ہے جو میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے توجہ کے منتظر ہیں، سماجی حلقوں نے ڈپٹی

کمشنر ٹوبہ عمر جاوید اسسٹنٹ کمشنر رانا غلام مرتضی سے فی الفور نوٹس لے

کر آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

بھکر مریضہ برہنہ تصاویر

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں</a

Leave a Reply