بھکرمیں 35 سال سے زیرقبضہ سرکاری شارع واگزار، اہل علاقہ نہال

بھکرمیں 35 سال سے زیرقبضہ سرکاری شارع واگزار، اہل علاقہ نہال

Spread the love

لاہور، بھکر(جے ٹی این آن لائن پنجاب نیوز) بھکر سرکاری شارع واگزار

صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر کے علاقے بستی جونگلی کے رہائشی ریاض حسین

نے تین ماہ قبل دفتر محتسب پنجاب میں درخواست دائر کی تھی کہ اس کے علاقے

میں 2 کنال 8 مرلے پر شارع عام بنائی گئی تھی جس پر ایک شخص امیر حسین

نے قبضہ کر رکھا تھا جو چار دیہاتوں بستی جونگلی، بستی بلوچاں والی، موضع

کوٹلہ اور جام نشیب کو ملاتی تھی امیر حسین کے قبضے کی وجہ سے یہ شارع

عام 35 سال سے بند ہے اور مقامی رہائشیوں کو زیادہ فاصلہ طے کرنے کی شدید

مشکلات درپیش ہیں، جس سے انکا قیمتی وقت، پیسے کے ضیاع کیساتھ ذہنی اذیت

کا شکار چلے آرہے ہیں، استدعا ہے فوری کارروائی عمل میں لا کر سرکاری

شارع عام کو قبضہ مافیا سے واگزار کراکے اہل علاقہ کے ہزاروں عوام کو

درپیش مسئلے سے نجات دلائی جائے- محتسب پنجاب کی ہدایت پر مقامی انتظامیہ

نے اس دیرینہ مسئلے کو حل کر دیا اور راستے کھلنے سے چاروں دیہات کے

عوام نے محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

=-.-= تحصیل کبیروالا کے کسان کو گندم کا معاوضہ مل گیا

ضلع خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے رہائشی حق نواز کی درخواست کے مطابق

اس نے گزشتہ سال گندم محکمہ خوراک کو فروخت کی تھی لیکن ابھی تک

محکمے نے خریدی گئی گندم کا معاوضہ ادا نہیں کیا۔ محتسب پنجاب کے نوٹس پر

محکمہ خوراک نے حق نوا زکو اس کی گندم کا معاوضہ جو 6 لاکھ 55 ہزار 8 سو

32 روپےبنتا تھا فوری طورپرادا کر دیا۔

=-.-= تحصیل سرائے عالمگیر کا بند سکول کھل گیا، درس و تدریس شروع

ضلع گجرات تحصیل سرائے عالمگیر کے شہری راجہ فیض سلطان اور دیگر

رہائشیوں نے محتسب پنجاب کو درخواست د ی کہ سرائے عالمگیر میں تین سال

قبل تعمیر ہونیوالے سرکاری سکول کی نئی عمارت میں ابھی تک کلاسوں کا آغاز

نہیں کیا جا سکا جس پر محتسب پنجاب نے مداخلت کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کو

فوری طور پر سکو ل میں کلاسوں کے اجرا کے احکامات جاری کیے تھے جن پر

عملدرآمد کرتے ہوئے سکول میں باقاعدہ کلاسوں کا اجرا کر دیا گیا ہے جس سے

مقامی آبادی کے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )
=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بھکر سرکاری شارع واگزار

Leave a Reply