khabar aai Hy jtnonline

بھوپال اور دلی کے دو رکشہ ڈرائیور، ایک جذبہ انسانیت سے سرشار، دوسرا چور

Spread the love

بھوپال، نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن ) بھوپال دلی رکشہ ڈرائیور

بھارت میں امتیازی سلوک کے باوجود مسلمان انسانیت کی خدمت میں آگے ہیں،

بھوپال کے مسلمان ڈرائیور نے اپنے رکشہ کو ہی ایمبولینس بنا لیا، مریضوں کو

مفت ہسپتال منتقل کرنے لگا۔ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال کے مسلمان

ڈرائیور کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم ہے، جاوید خان نے مشکل کی گھڑی میں

رکشہ کو ایمبولینس میں تبدیل کردیا، جس میں آکسیجن سلنڈر بھی نصب کر رکھا

ہے، مریضوں کو مفت ہسپتالوں تک پہنچایا جا رہا ہے، مسلمانوں کیخلاف زہر

اگلتے بھارتی چینل بھی جاوید خان کی تعریف پر مجبور ہو گئے ہیں۔

=—= بھارت میں دواﺅں کی قلت، رکشتہ ڈرائیورکرونا ویکسین چرا کرفرار

ادھر بھارت میں ایک رکشہ ڈرائیور نے ٹی وی پر دواﺅں کی قلت کے بارے میں

سنا تو ریمیڈیسیور انجیکشن چرانے کے لیے نکل کھڑا ہوا تاہم اپنے مقصد میں

ناکام رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی پر دوائیوں کی قلت کی خبریں سن کر

رکشہ ڈرائیور نے ریمیڈیسیور انجیکشن چرانے کے لیے میڈیکل سٹورز کو نشانہ

بنانا شروع کردیا۔ رکشہ ڈرائیور نے باندرہ سے بوریولی کے درمیان متعدد میڈیکل

سٹورز کا تالا توڑ کر چوریاں کیں، اسے اپنی مطلوبہ چیز تو نہیں ملی تاہم وہ

پیسے اور خشک میوہ جات چرا کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج

کی مدد سے چور کو گرفتار کرلیا، ملزم کی عمر 24 سال ہے اور وہ ایک درجن

سے زائد میڈیکل سٹورز میں چوری کی وارداتیں انجام دے چکا تھا۔ پولیس کے

مطابق ملزم نے خبروں میں دوائیوں کی قلت کے بارے میں سنا جس کے بعد وہ

انجیکشن چرانے نکل کھڑا ہوا، ملزم اس سے قبل بھی چوری کی وارداتوں میں

جیل کاٹ چکا ہے۔

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

بھارت میں کرونا نے تباہی مچا رکھی ہے، مزید 3 ہزار 501 افراد لقمہ اجل بن

گئے۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز

کر گئی ہے۔ ایک روز میں مزید 3 لاکھ 86 ہزار 925 افراد متاثر ہوئے۔ وباء کے

بعد کسی بھی ملک کے یہ اب تک سب سے زیادہ یومیہ کیسز ہیں۔

بھوپال دلی رکشہ ڈرائیور

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply