بھاٹی گیٹ :3 منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین،بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

لاہور (کرائم رپورٹر)بھاٹی کے علا قہ میں تین منزلہ مکان کی چھت گرنے

سے6افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے رات گئے تک آپریشن

جا ری رہا،آخری اطلاعات تک تین خواتین اور ایک بچے سمیت 6 دم توڑ چکے

تھے۔ بتایا گیا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 3 منزلہ مکان کی چھت گر گئی

جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو

ٹیمیں6افراد کی لاشیں نکال چکی تھی اور آپریشن جاری تھا۔ڈی سی لاہور صالحہ

سعید بھی بھاٹی گیٹ کے علاقے میں تین منزلہ عمارت گرنے کے بعد جائے

وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آپریشن کی نگرانی کرتی رہیں۔ اس دوران زخمیوں کو

ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی سی لاہونے ہسپتال انتظامیہ کو بھی ہدایت کی زخمیوںکو

بہترین طبی سہولیا ت فراہم کی جائیں۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے حادثہ پر والڈ

سٹی حکام کو بھی طلب کر لیا۔ڈی سی لاہور نے ریسکیوٹیموں کو ہدایت کی کہ

آپریشن میں تیزی لائی جائے اور زمین بوس ہونے والی بلڈنگ کے ملبہ کو فوری

ہٹایا جائے ۔آخری اطلاع تک جاں بحق افراد کی تعداد6ہو چکی تھی۔مرنے والوں

میں مالک مکان قاسم ،صغری بی بی، شاہین بی بی ،فرزانہ بی بی،خضر اور 12سالہ

عبداللہ شامل تھے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: