بھاشا ڈیم پر کام شروع، موجودہ حکومت 64 ارب خرچ کر چکی، قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) بھاشا ڈیم کام شروع

بھاشا ڈیم منصوبے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس کے

مطابق بھاشا ڈیم پر موجودہ حکومت نے اب تک 64 ارب روپے خرچ کیے ہیں،

جبکہ سابق حکومتوں نے 86 ارب 68 کروڑ روپے خرچ کئے۔ وزارت آبی

وسائل نے تحریری جواب میں بتایا بھاشا ڈیم پر سابق حکومتوں نے 86 ارب 68

کروڑ روپے خرچ کئے،موجودہ حکومت نے اب تک 64 ارب روپے خرچ کیے

ہیں،جن میں سے اراضی کے حصول پر 20 ارب، ڈیم کی تعمیر پر 43 ارب

80 کروڑ روپے خرچ کئے گئے،امسال ڈیم کی تعمیر کیلئے 16 ارب، اراضی

اور آباد کاری کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں-

سونا ذخائر رکھنے والے ممالک میں پاکستان کا 44 واں نمبر، ورلڈ گولڈ کونسل
————————————————————————————————

چیف جسٹس کے فنڈ میں 12 ارب 63 کروڑ روپے جمع ہیں۔ تحریری جواب میں

کہا گیا کہ فنڈ میں سے واپڈا نے آج تک کوئی رقم وصول نہیں کی۔ ڈیم کیلئے 90

فیصد اراضی حاصل کر لی گئی ہے، تعمیر کا کام 7 اگست 2020 ء سے شروع

ہو چکا ہے۔

گزشتہ دس سال میں سیلاب سے بچائو کے منصوبوں پر اخراجات کی تفصیلات

وزارت کے تحریری جواب کے مطابق گزشتہ دس سال کے دورا ن سیلاب سے

بچائو کے منصوبوں پر اخراجات کی تفصیلات بھی قومی اسمبلی میں پیش کر دی

گئیں جن کے مطابق 2010 سے 2020 تک سیلاب سے بچائو کے منصوبوں

کیلئے 7 ارب 52 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق

دس سال کے دوران 5 ارب 58 کروڑر روپے کے فنڈز جاری ہو سکے، پنجاب

میں 2 ارب 7 کروڑ، سندھ میں 1 ارب 78 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ تحریری

جواب میں بتایا گیا کے پی کے 60 کروڑ 82 لاکھ، بلوچستان میں 46 کروڑ 62

لاکھ روپے خرچ کئے گئے، گلگت بلتستان میں 11 کروڑ 85 لاکھ، سابق فاٹا میں

30 کروڑ 99 لاکھ روپے خرچ کئے گئے، آزاد کشمیر میں سیلاب سے بچائو

کے منصوبوں پر 22 کروڑ 61 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بھاشا ڈیم کام شروع

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply