بھاری معاوضوں کی پیشکش، مگر میرا، نرگس، دیدار اور صوبیہ خان کا انکار

بھاری معاوضوں کی پیشکش، مگر میرا، نرگس، دیدار اور صوبیہ خان کا انکار

Spread the love

لاہور( جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) بھاری معاوضوں کی پیشکش

اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسرز نے عید الاضحی پر پیش کئے جانے والے ڈراموں میں

نامور اداکاراؤں میرا، نرگس، دیدار اور صوبیہ خان کو کاسٹ کرنے کے لئے

رابطے کئے ہیں، تاہم چاروں اداکاراﺅں نے معذرت کر لی ہے۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ذرائع کے مطابق لاہور اور فیصل آباد کے متعدد ڈرامہ پروڈیوسرز نے ملک کی

معروف اداکاراؤں میرا، نرگس، دیدار اورصوبیہ خان کو اپنے ڈراموں میں کام

کرنے کے عوض بھاری معاوضوں کے پیشکش کی ہے تاہم مذکورہ اداکاراﺅں نے

اسٹیج پر کام کرنے سے معذرت کر لی ہے جس کے بعد ان پروڈیوسرز نے

دوسری اداکاراﺅں سے رابطے کئے ہیں جنہیں چاروں اداکاراﺅں سے کم معاوضوں

کی پیشکش کی گئی ہے۔

=-،-= عید الاضحی پر پیش کئے جانیوالے اسٹیج ڈراموں کی تیاریاں عروج پر

عید الاضحی پر پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈراموں کی تیاریوں کا سلسلہ آخری

مراحل میں داخل ہو گیا ہے، پروڈیوسرز نے نامور اداکاراﺅں سے اپنے اسٹیج

ڈراموں میں کام کرنے کے معاہدے کرلئے۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ماہ نور عید

الاضحی پر شالیمارتھیٹر، آفرین پری اور ندا چوہدری محفل تھیٹر، خوشبو الفلاح،

پائل چوہدری اور ہماعلی ورثہ تھیٹر شیخوپورہ اورپائل چوہدری الحمرا میں اپنے

فن کا مظاہرہ کریں گی-

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اسی طرح مرد اداکاراﺅں سے بھی عید الاضحی پر پیش کئے جانے والے اسٹیج

ڈراموں کے لئے معاہدے کئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ابھی تک گجومتہ، ناز

تھیٹر اورباری تھیٹر میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈراموں کی ٹیم فائنل نہیں ہو

سکی جس کی وجہ سے پروڈیوسرز نے کاسٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے

اداکاروں سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امید ہے جلد معاملات طے پا جائیں
گے-

بھاری معاوضوں کی پیشکش ، بھاری معاوضوں کی پیشکش

Leave a Reply