بھارت 70 سالہ خاتون

بھارت میں 70 سالہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

Spread the love

بھارت 70 سالہ خاتون

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارتی ریاست گجرات میں 70 سالہ خاتون نے بچے کو جنم دے

کر سب کو حیران کردیا۔گجرات کے علاقے بھوج میں خاتون جیونبن ربری کے ہاں ان ویٹرو

فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) طریقہ کار کے ذریعے آپریشن سے بچے کی پیدائش ہوئی۔خاتون کے ڈاکٹر

نریش بھانوشالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس نے مصنوعی حمل کاری کے

ذریعے (آئی وی ایف) کے ذریعے ایک ہزار سے ڈلیوری کیسز میں مدد کی ہے لیکن اس عمر میں

خاتون کا بغیر کسی پیچیدگی کے بچے کو جنم دینا ایک معجزہ ہے، خاتون کے بڑھاپے اور ضعیفی

کی وجہ سے پہلے پہل تو میں بھی اس کیس کو لینے میں ہچکچا رہا تھا لیکن دونوں میاں بیوی کو بہت

زیادہ بچے کی خواہش تھی اور برسوں سے وہ اولاد کے لیے تڑپ رہے تھے، لہذا ہم نے ان کی مدد

کرنے کا فیصلہ کیا۔گجرات کے علاقے بھوج میں خاتون جیونبن ربری کے ہاں ان ویٹرو فرٹیلائزیشن

(آئی وی ایف) طریقہ کار کے ذریعے آپریشن سے بچے کی پیدائش ہوئی.

بھارت 70 سالہ خاتون

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply