180

بھارت کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا خواہشمند ہوں؛فہد منیر

Spread the love

پوچیف اسٹروم (سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19

کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے کوارٹرفائنل میں افغانستان کو مات دینے کے بعد

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ جوہانسبرگ

سے پوچیف اسٹروم پہنچنے والی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز 3

گھنٹے سیزائدجاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں بھرپور شرکت کی۔روایتی

حریف پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل 4 فروری

بروز منگل کو جے بی مارکس اوول میں کھیلا جائے گا۔اہم میچ سے قبل منعقدہ

ٹریننگ سیشن میں آل راؤنڈر فہد منیر نمایاں رہے۔ بائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین

اور لیگ اسپنر فہد منیر نے تاحال ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر زمباوے کے خلاف گروپ میچ اور

افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے

ہیں۔زمباوے کے خلاف میچ میں فہد منیر نے قاسم اکرم اور محمد شہزاد کے ساتھ

بالترتیب 66 اور46 رنز کی شراکت قائم کرکیٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے میچ میں79 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔افغانستان کے خلاف

کوارٹرفائنل میں فہد منیر نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کرکیمیچ

میں پاکستان کی گرفت مضبوط کردی تھی۔انہوں نیمیچ میں 7 اوورز میں 29 رنز

کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔بائیں ہاتھ کے بلے باز فہد منیر ، ویسٹ انڈیز

کیلیجنڈری بلے باز برائن لارا کو اپنا فیورٹ کرکٹر قرار دیتے ہیں۔فہد منیر:فہد

منیر کا کہنا ہیکہ قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی

ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ میگا ایونٹ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور وہ

کوشش کرتیہیں کہ ہر میچ میں 100 فیصد کارکردگی پیش کریں۔وجوان آلراؤنڈر

نے کہا کہ زمباوے کے خلاف جلدی وکٹیں گرنے کے بعد انہیں ہیڈ کوچ کی جانب

سے وکٹ پر رکنے کی ہدایات ملی تھی لہٰذا انہوں نیٹیم پلاننگ پر عمل کرکے

نصف سنچری اسکور کی۔فہد منیر نے کہا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں بینونی

کی وکٹ ان کے لیے سازگار رہی اور یہی وجہ ہیکہ انہوں نے میچ میں یکے بعد

دیگرے 2 وکٹیں حاصل کیں۔نوجوان کرکٹر نے کہاکہ ایونٹ پر روانگی سے قبل

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں مشتاق احمد نے انہیں اہم ٹپس دیں جو کارگر ثابت

ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں وہ بہترین کارکردگی کا

مظاہرہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

Leave a Reply