بھارت کے بڑے بڑے ہسپتالوں میں گندگی کے ڈھیر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بھارت کی ریاست اترپردیش میں واقع بڑے بڑے ہسپتالوں میں گندکی کے ڈھیر، نظم نسق کا فقدان اور سٹریچر کباڑ میں تبدیل ہو گئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک کی ریاست اترپردیش کے بڑے بڑے دو ہسپتالوں میں بے حس انتظامیہ کے باعث ہسپتال گندگی کا ڈھیر بن کر رہ گئے جبکہ ڈاکٹر، پیرا میڈیکل سٹاف کی بھی کمی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مریضوں کے درد کو نظر انداز کرتے ہیں جبکہ کوئی بڑا افسر یا لیڈر یہاں آنے کو تیار نہیں، مریض اور تیمارداروں کو قید کر دیا جاتا ہے اور ہسپتال کے عملے کو بھی منہ بند رکھنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply