بھارت کی کوئلے کی کان میں پھنسے 15 کان کنوں کی ہلاکت کا خدشہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بھارت کی شمال مشرقی ریاست میں کوئلے کی ایک کان میں پانی بھرجانے سے 15 مزدور مسلسل 15 دنوں سے بدستور پھنسے ہوئے ہیں،بھارتی حکام نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، کان کنوں کو بحفاظت باہر نکالنے کے لیے امدادی آپریشن تاحال ناکامی کا شکار ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 106 میٹر گہری سرنگ میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کا آپریشن جاری ہے مگر پمپنگ آلات کانم سے پانی نکالنے میں ناکام ہیں۔ اس امدادی آپریشن کے ساتھ ایک قریبی دریا میں سیلاب بھی آگیا ہے۔ریسکیو ٹیم کے انچارج کے شاستری بتایا کہ کان میں جس طرح کے حالات درپیش ہیں، ایسے خطرناک حالات میں غوطہ خوربھی کان میں داخل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ پمپوں میں طاقت ناکافی ہے اور ہم کان میں جمع ہونے والے پانی کو نکالنے میں ناکام ہیں جب کہ بارش کی وجہ سے پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔دور افتادہ ریاست میگالایا میں 13 دسمبر شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 15 مزدور کان میں پھنس گئے تھے۔خیال رہے کہ اسی ریاست میں 2012 میں ایک کان میں پیش آنے والے حادثے میں 15 کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔ ان کی لاشیں ابھی تک نہیں مل سکی ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply