بھارت کی جانب سے

بھارت کی جانب سے طالبان کوریاستی ایکٹرتسلیم کرنےکاعندیہ

Spread the love

بھارت کی جانب سے

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن نیوز) طالبان کابینہ کے اعلان کے بعدبھارت کی حکومت نے غور و

فکر کے بعد طالبان کیلئے کابل کی انتظامیہ جیسے الفاظ کا استعمال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

بھارت نے پہلی بار اپنے ایک سرکاری بیان میں طالبان کو ریاستی ایکٹر کے طور پر تسلیم کرنے کا

اشارہ کردیا ۔ آسٹریلیا کیساتھ جاری ہونیوالے ایک مشترکہ بیان میں بھارت نے طالبان سے متعلق کہا

کہ گروپ پورے افغانستان میں ا قتدار اور اختیار کے عہدوں پر فائز ہے۔آسٹریلیا اور بھارت کے

وزرائے خارجہ کے درمیان ہونیوالی بات چیت کے بعد جو مشترکہ بیان جاری کیا گیا اس میں کہاگیا

ہے کہ دونوں ملکوں کے وزرا ء نے افغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیااورزور

دیا گیا کہ جو لوگ ا قتدار میں ہیں انہیں بیرونی ممالک کے افراد کے محفوظ انخلا ء کو یقینی بنانے

کی ضرورت ہے۔ وزراء نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرا ر د اد 2593کے مطابق انسداد

دہشت گردی کے وعدوں اور انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے افغانستان میں اقتدار اور اختیارات کے

عہدوں پر فائز لوگوں سے مطالبے کا اعادہ بھی کیا۔

بھارت کی جانب سے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply