بھارت کو پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دینگے ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار

Spread the love

چیف جسٹس ثاقب نثارنے دریائے راوی اور عباسیہ لنک کینال سے پانی چوری سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران قراردیا کہ غریب مزارعوں کا پانی چوری کرنا ان کا خون چوسنے کے مترادف ہے، بھارت کیوں ہمارا پانی چوری کررہا ہے، ہم بھارت کو پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے۔اگر پنجاب حکومت کو علم ہے تو پانی چوری کی روک تھام کےلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟ چیف جسٹس نے سیکرٹری محکمہ آبپاشی سے 4 جنوری کو عمل درآمدرپورٹ طلب کرلی ہے ۔عدالت نے دریائے راوی اور عباسیہ لنک کینال سے پانی چوری سے متعلق درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے دوران سماعت استفسار کیا کہ کیا دریائے راوی سے بھارت کے پانی چوری سے متعلق پنجاب حکومت کو علم ہے؟ اگر پنجاب حکومت کو علم ہے تو پانی چوری کی روک تھام کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔ محکمہ آبپاشی پانی چوری کرنے والوں کے خلاف پولیس سے مل کر آپریشن کرے۔چیف جسٹس نے سیکرٹری اری گیشن پنجاب علی مرتضیٰ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اقتدار میں موجود لوگوں کو بتا دیں اور میری ان کو تنبیہ ہے کہ غریبوں کا کسی صورت استحصال نہ ہو اور ان کا پانی کسی صورت چوری نہیں ہونا چاہیے ، چیف جسٹس نے مذکورہ بالا ریمارکس کے ساتھ کیس کی مزید سماعت 4 جنوری پر ملتوی کردی۔بعدازاںچیف جسٹس ثاقب نثار نے فلم انڈسٹری کے ماضی کے معروف فلمساز چوہدری دین محمد کی جائیداد کی تقسیم کے کیس میںریمارکس دیئے کہ ماضی کے معروف فلمساز چودھری دین محمد کا فلم انڈسٹری میں ایک بڑا نام تھا، میں ان کا نام خراب نہیں ہونے دوں گا، چیف جسٹس نے چودھری دین محمد کی وارثتی جائیداد فروخت کروا کر حقیقی وارثین میں شریعت کے مطابق تقسیم کرنے کے لئے جائیداد کا تخمینہ لگوانے کا حکم دےدیاہے۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چودھری دین محمد کی بیٹی قمر النساءکی درخواست پر سماعت کی۔سپریم کورٹ نے شوگر مل انتظامیہ کی جانب سے کاشتکار کو ایک سال سے واجب الادا گنے کی رقم ادا کئے جانے کی تصدیق پر کیس نمٹا دیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پتوکی شوگر ملز کی جانب سے کاشتکاروں کو گنے کی رقم ادا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا پتوکی شوگر مل انتظامیہ نے متاثرہ کسان کو رقم کی ادائیگی کر دی ہے۔

Leave a Reply