Imran Khan Prim minister Pakistan

بھارت کو منہ توڑ جواب کے سوا کوئی آپشن نہیں ، بھارتی آرمی چیف کے بیانات ہمارے خدشات میں اضافہ کررہے ہیں ، عمران خان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات فالس

فلیگ آپریشن سے متعلق ہمارے خدشات میں اضافہ کررہے ہیں، بھارت میں بڑھتے ہوئے احتجاجی

مظاہروں کے ساتھ پاکستان کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں، اگربھارت نے اپنے داخلی انتشارسے

توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف کارروائی کی تو بھرپورجواب دیں گے۔سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا

اورفاشسٹ نظریات کا غلبہ ہوتا جارہا ہے، مودی حکومت میں بھارت ہندوتوا بالادستی کے ساتھ ساتھ

ہندوراشٹرا کی طرف بھی بڑھ رہا ہے، متنازعہ قانون کے خلاف بھارت کے حق پسند احتجاج کررہے

ہیں اوریہ احتجاج اب ایک تحریک کی شکل اختیار کررہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف

کے بیانات جھوٹے فلیگ آپریشن سے متعلق ہمارے خدشات میں اضافہ کررہے ہیں، جارحیت کی

صورت میں منہ توڑجواب کے سواہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فوجوں کا محاصرہ جاری ہے، کشمیر میں کرفیو اٹھائے جانے کے

بعد وہاں خونی فسادات کا خدشہ ہے، ہم عالمی برادری کوبھارتی رویے سے متعلق متنبہ کررہے ہیں،

بھارت میں داخلی حالات بگڑنے کے ساتھ پاکستان کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply