بھارت کوشرمندگی کا سامنا، چینی وزیر خارجہ کا دورہ نئی دہلی ملتوی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدام کرنے پر

بین الاقوامی سطح پر مسلسل شرمندگی کا سامنا ہے اور اسے تازہ ترین دھچکا اس

وقت لگا جب چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق

کی بدترین صورتحال کے پیش نظر بھارت کا طے شدہ دورہ ملتوی کردیا۔ پریس

ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ کے دورہ ملتوی کرنے سے رواں

سال اکتوبر میں چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

کے درمیان طے شدہ ملاقات بھی کھٹائی میں پڑگئی ہے۔خبررساں ادارے نے

کہاچینی وزیر خارجہ کے دورہ بھارت ملتوی کرنے کو مقبوضہ کشمیر کی

صورتحال سے جوڑا جارہا ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ وانگ یی رواں

ہفتے کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ادارے نے کہااکتوبر

میں صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان طے شدہ ملاقات

کی تایخ تبدیل ہونے کاامکان ہے، اس سے پہلے یورپی یونین، برطانیہ اور او آئی

سی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو شدید

تنقید کا نشانہ بنایا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کشمیر کے حوالے سے

بھارت کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہاانسانی حقوق کی پامالیوں کا مسئلہ

دوطرفہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی معاملہ ہے اور ہمیں امید ہے بین الاقوامی

سطح پر تسلیم شدہ حقوق کا احترام کیا جائے گا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply