بھارت میں کورونا بھیانک

بھارت، کورونا سے مزید 2500 سے زائد ہلاکتیں

Spread the love

بھارت کورونا سے مزید

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارت میں کورونا کی صورتحال بدستور خوفناک ہے، مزید 2

ہزار 764 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 3 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو گئے۔ امریکا،

یورپی یونین اور برطانیہ سے امداد پہنچنا شروع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلسل

چھٹے روزبھی تین لاکھ سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ دوہزار سات سو چونسٹھ افراد ہلاک ہوئے

ہیں، نئی دلی کے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے، مریضوں کو آکسیجن نہیں مل رہی۔ کورونا کی

خوفناک صورتحال کے باعث صحت کے حکام نے شہریوں کو گھروں میں بھی ماسک پہننے کی

ہدایت کر دی ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے وسط تک روزانہ کے کیسز پانچ لاکھ

تک پہنچ جائیں گے، عالمی ادارہ صحت نے بھارت کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہارکرتے

ہوئے آکسیجن سلنڈرز اور اسٹاف بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا

ہے کہ امریکا نے ترقی پزیر ممالک کو امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا تھا اس میں سے طبی

سامان بھارت بھیجا جا رہا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے مودی سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا۔

بھارت کورونا سے مزید

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply