بھارت میں کورونا وائرس

بھارت میں کورونا سے تباہی جاری، مزید4455افراد لقمہ اجل بن گئے

Spread the love

بھارت کورونا سے تباہی

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارت میں مہلک وائرس سے تباہی جاری ہے، مزید 4 ہزار 455

افراد لقمہ اجل بن گئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار تک پہنچ گئی۔میڈیارپورٹس کے

مطابق عالمی وبا کی وجہ سے بھارت کے ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔ صوبہ

بہار میں ہسپتال کی عمارت مخدوش ہے، ارد گرد گندے پانی کے جوہڑ بن چکے ہیں۔ کورونا کی

مریضوں کے لیے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔اترپردیش میں کورونا کے مریضوں کو ہسپتال ہی

کی سہولت میسر نہیں ہے، لوگ اپنے پیاروں کا علاج اپنی مدد آپ کے تحت گھروں ہی میں کر رہے

ہیں۔برطانی حکام نے کہا کہ فائزر ویکسین اور ایسٹرا زینیکا وائرس کی بھارتی قسم کے خلاف بھی

موثر ہے جبکہ امریکی کمپنی نے بھارتی پنجاب کو براہ راست ویکسین فروخت کرنے سے انکار کر

دیا ہے۔چوبیس گھنٹوں کت دوران بھارت میں 222,315 نئے مریض رجسٹرد ہوئے۔ اس طرح بھارت

میں یہ وائرس اب تک تین لاکھ چار ہزار کے قریب افراد کی جان لے چکا ہے جبکہ اس انفیکشن سے

متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ملین کے قریب پہنچ چکی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کی

طرف سے اس تعداد کی تصدیق ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ملک میں ایک طرف تو اس

مہلک وائرس کے سبب یومیہ ہلاکتیں اور نئے انفیکشنز کی ریکارڈ تعداد نوٹ کی جا رہی ہے تو

دوسری طرف ملک میں ویکسینیشن مہم سست روی کا شکار ہے۔بھارت کے کولکتہ میں ایک عمارت

کو نگہدا شت مرکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس میں نوول کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے

آکسیجن کی مدد حاصل ہے۔وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کے روز بتایا کہ بھارت میں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 2لاکھ 40ہزار 842نئے کیسز کا اندراج ہوا جس

کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2کروڑ65لاکھ 30ہزار132 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت کورونا

بھارت کورونا سے تباہی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply