بھارت کشمیر کھو چکا، نیپالی بھی ہندوستان سے متنفرہیں ، یشونت سنہا

Spread the love

سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کاکہنا ہے بھارت کشمیر کو کھو چکا ہے اور کشمیریوں کو طاقت کے زور پر کچلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،گزشتہ روزایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اکامزید کہنا تھا بھارتی پالیسیوں کے باعث نیپال کے عوام بھی بھارت سے نفرت کرتے ہیں مگر کشمیریوں کی نفرت ان سے کہیں زیادہ ہے ، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پالیسیوں میں ہم ایک سے بڑھکر ایک غلطیاں کرتے جا رہے ہیں سب سے بڑی غلطی کشمیریوں پر طاقت کا استعمال ہے ،مذاکرات کے بجائے طاقت کے استعمال کو ہم مسئلے کا حل سمجھ بیٹھے ہیں ،طاقت کا استعمال جمہوریت اور انسانی حقوق کےخلاف ہے، طاقت استعمال کر کے لوگوں کو ظالمانہ طریقے سے مارا جا رہا ہے ، بھارتی حکام کو بتایا میں نے جموں اور وادی کے دورے کے دوران محسوس کیا کشمیری بھارت سے بے پناہ نفرت کرتے ہیں وادی کے لوگوں کا جذبہ حریت ماضی سے کہیں زیادہ ہے ،ہم نے جموں کشمیر کے بالخصوص کشمیر وادی سے تعلقات تباہ کر دیے ہیں۔

Leave a Reply