بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت سے بوکھلا گیا، فوج کو دہشتگردی کی کھلی چٹھی دےدی

Spread the love

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر میں پتھراو کرنیوالے مظاہرین کو گولی سے جواب دیا جائے گا۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں آرمی چیف بپن راوت نے سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا پتھرائو کا مقابلہ ہلاکت خیز پیلٹ گن کی گولیوں سے کیا جائے گا اور پتھرائو کرنے والے مظاہرین بھی دہشت گرد ہیں۔انہوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی پالیسی پراصرار کرتے ہوئے کہا موجودہ حالات میں پتھر بھی ایک جان لیوا ہتھیار کے طور پراستعمال ہو رہا ہے جس کے دفاع میں فائرنگ کی جا سکتی ہے، میں اپنے سپاہیوں کو پتھر سے مرنے نہیں دوں گا۔ عمومی طور پر فورسز مظاہرین کو براہ راست گولیوں کا نشانہ نہیں بناتیں کیونکہ ایسا کرنے پر اہلکاروں کو عدالت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب صورتحال مختلف ہے اب پتھر بھی گولیوں سے کم نہیں۔ جب کبھی میرے سپاہی پتھرائو کا جواب دینے کے حوالے سے پوچھتے ہیں تو میرا یہی جواب ہوتا ہے کہ پتھرائو کے جواب میں بندوق استعمال کریں۔

Leave a Reply