0

بھارتی ہوم جمہوریہ، پاکستان، کشمیرسمیت دنیا بھرمیں یوم سیاہ قرار

Spread the love

بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پاکستان ،آزاد اور مقبوضہ جموں وکشمیر سمیت دنیا بھر میں موجود کشمیریی شہریوں نے یوم سیاہ منایا،اس موقع ہر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقادکیاگیا،یوم سیاہ کی کال پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال اور تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند رہی ،بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی گئیں ،گھر گھر سیاہ پرچم لہرا دئیے گئے،بھارتی فوج نے کرفیو نافذ کرکے مقبوضہ وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان اور مقبوضہ جموں وکشمیرکی آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر ہفتہ کو ہندوستانی یوم جمہوریہ کو ریاست جموں وکشمیر کے دونوں حصوں اور دنیا بھرمیں ’’یوم سیاہ‘‘ کے طور پر منایا ۔ اس سلسلہ میں میرپور میں کشمیر سینٹر میرپور (جموں وکشمیر لبریشن سیل) اور قومی تقریبات کمیٹی میرپور کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی ضلع کچہری میرپور سے شروع ہو کر چوک شہداں میرپورپہنچی ۔ احتجاجی ریلی میں بھارت سے نفرت کے اظہار کے لئے سیاہ غبارے فضا میں چھوڑے گئے جن پر تحریر تھا ’’ ہندوستان کا یوم جمہوریہ ، کشمیریوں کا یوم سیاہ‘‘ ۔ ریلی کے شرکا ء نے سیاہ جھنڈے ، پلے کارڈز ، بینرز اٹھا رکھے تھے اور بازوٗں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔پلے کارٖڈز اور بینرز میں ہندوستانی جارحیت اور مقبوضہ جموں کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میںنعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء ہندوستان مردہ باد ، ون سلوگن ، ون ٹریک ، گو انڈیا ، گو بیک کے نعرے لگاتے ہوئے چوک شہداں پہنچے جہاں احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر گیا۔ ڈائریکٹر جنرل جموں وکشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی نے ریلی میں قراردادیں پیش کیں۔دوسری طرف کشمیرکونسل یورپی یونین نے ہفتہ کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہوئے بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت چیئرمین کشمیرکونسل یورپی یونین علی رضا سید نے کی۔ اس موقع پر بھارتی سفارت خانے کوایک یاداشت بھی پیش کی گئی جس میں بھارت سے کشمیریوں پر مظالم بندکرنے اوران کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

Leave a Reply