khabar aai Hy jtnonline 154

بھارت کا ” ڈاکٹر بم “ لاپتہ ، پولیس تلاش میں سرگرداں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دہلی(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا ڈاکٹر بم

اجمیر جیل سے پیرول پر باہر آیا ہوا بھارت میں متعدد بم دھماکوں کا سزا یافتہ مجرم جلیس انصاری گزشتہ روز اچانک لاپتہ ہو گیا۔ ڈاکٹر جلیس انصاری جو بھارت بھرمیں ہونیوالے 50 سے زائد دھماکوں میں اپنے کردار کیلئے ” ڈاکٹر بم“ کے نام سے مشہور ہے- 1993ء میں راجستھان بم دھماکوں کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ مزید پڑھیں

ایم بی بی ایس ڈاکٹرجلیس انصاری 1994ء سے جیل میں ہیں، پے رول پر تھے

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وہ جمعرات کی صبح اپنے ممبئی کے گھر سے ایک دن پہلے لاپتہ ہوگئے۔ پیرول کی منظوری سپریم کورٹ کے حکم سے دی گئی تھی۔ ایم بی بی ایس ڈاکٹرجلیس انصاری 1994ء سے جیل میں ہیں۔مہاراشٹرا کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ ( اے ٹی ایس ) کرائم برانچ اور ممبئی پولیس نے انکی تلاش اسوقت شروع کی، جب انکے اہلخانہ نے پولیس کو بتایا وہ جمعرات کی صبح علی الصبح ممبئی سنٹر میں اپنا مومن پورہ گھر چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور واپس نہیں آئے۔

صبح نماز کیلئے گئے واپس نہ آئے، اہل خانہ

ہندوستان بھر میں 50 سے زیادہ دھماکوں میں اپنا کردار ادا کرنیوالا المعروف ڈاکٹر بم 5 اور 6 دسمبر 1993ء کو راجستھان کے چھ مقامات پر ٹرینوں میں دھماکے کرنے کے جرم میں سزا سنائے جانے کے بعد اجمیر کی ایک جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہا تھا۔ انصاری کے اہلخانہ کا کہنا ہے وہ جمعرات کی صبح نماز کیلئے روانہ ہوئے جب وہ واپس نہیں آئے تو انہوں نے پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا- کیونکہ وہ پولیس سٹیشن میں روزانہ صبح کے وقت روٹین میں اپنی حاضری لگوانے جاتے تھے-

پولیس انصاری اور پیرول کے ضامن کی تلاش میں سرگرداں

پولیس نے انصاری کے نہ ملنے پر ان کے خاندان کے ممبروں کے بیان ریکارڈ کروائے۔ اسٹیٹ اے ٹی ایس کے سینئر افسر نے کہا ہم انکی تلاش کر رہے ہیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا پولیس اس شخص کے بارے میں بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے جو انصاری کے پیرول کا ضامن تھا اور وہ علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیج اسکین کررہی ہے۔

بھارت کا ڈاکٹر بم

Leave a Reply