بھارت کا نیاپینترا ، پلوامہ حملے کا ایک اور ماسٹر مائنڈ ہلاک کرنے کا دعویٰ

Spread the love

سرینگر(مانیٹرنگ)بھارتی فوج نے یو ٹرن لیتے ہوئے پلوامہ حملے کے ایک اور

ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے،مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں

سرچ آپریشن کے دوران پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ مدثر احمد خان المعروف

محمد بھائی کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے، مدثر احمد خان نے اپنے استاد نور

محمد تانترے کی مقابلے میں ہلاکت کے بعد پلوامہ حملے کا منصوبہ بنایا۔بھارتی

میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے پہلے دعویٰ پر یوٹرن لیتے ہوئے پلوامہ

حملے کے ایک اور ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی فوج نے

مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کے دوران پلوامہ حملے کے

ماسٹر مائنڈ مدثر احمد خان المعروف محمد بھائی کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

Leave a Reply