فائرنگ کر کے شہید

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں مزید 28ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دہلی( جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 28 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارت کی جانب سے10 ہزار فوج کی تعیناتی کے ہفتے بعد ہی مزید فوج بھیجنے

کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق 280 سے زائد کمپنیوں کی پیراملٹری

فوررسز وادی میں تعینا ت ہونگی۔ بین الاقوامی خبررساں ذرائع کا کہنا ہے فوج

کی تعیناتی کا فیصلہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دیول کے دورہ

مقبوضہ کشمیر سے واپسی کے بعد سامنے آیا جسکی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی،

پڑھیں: بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے داخلی و خارجی راستے پہلے ہی قابض

فوج کے قبضے ہیں۔یاد رہے گزشتہ ہفتے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے

پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وادی میں مزید 10 ہزار فوجی تعینات کرنے

کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کیخلاف پرتشدد

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دہشتگردی، او آئی سی

کارروائیوں میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں فوری طور پر

فوج کی مزید 100 کمپنیاں روانہ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ بھارتی

وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا وادی میں انٹیلی جنس کو

مضبوط کرنے کیلئے فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں سی آر

پی ایف کی 50 کمپنیاں، بی ایس ایف کی 10، ایس ایس بی کی 30 اور آئی ٹی بی

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان اور مکمل ہڑتال

کی 10 کمپنیاں شامل ہیں۔ یہ احکامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پیشکش

کے بعد جاری کیے گئے جس میں انہوں نے کہا تھا وہ پاکستان اور بھارت کے

درمیان کشمیر کے تنازع پر ثالثی کیلئے تیار ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply