بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب، بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بھارت کامکروہ چہرہ

ایودھیا(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی

جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی جے پی کی مسلم دشمنی اور نفرت

آمیز منشور کی تکمیل کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا میں بابری مسجد کی

جگہ راکھی رام مندر کی تعمیر کے لیے تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی نے

سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس سے قبل مودی نے ہنومان گڑھی مندر میں بھومی پوجن کی

رسومات بھی ادا کی تھیں۔ 161فٹ بلند رام مندر کی تعمیر میں دو سال اور 8ماہ

لگیں گے۔خوف زدہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتظامیہ نے ایودھیا میں سخت

سیکیورٹی نافذ کی اور جگہ جگہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات

کیے گئے تھے جبکہ مندر کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں صرف

175مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔مودی کے اس اقدام سے ملک بھر میں خوف کی فضا

قائم ہے اور مشتعل ہندو شاہراوں پر جتھوں کی صورت میں نعرے بازی کر رہے

ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 9نومبر کو بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد

کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا حکم دیا تھا۔ مسجد کو 1992میں بی جے پی کے

مشتعل کارکنان نے منہدم کردیا تھا۔

صدر ٹرمپ کی دوبارہ صدارتی نامزدگی محدود اجلاس میں ہوگی

بھارت کامکروہ چہرہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply