بھارت ڈرون حملے روکنے

بھارت کاڈرون حملے روکنے کیلئے 10اینٹی ڈرون خریدنے کا فیصلہ

Spread the love

بھارت ڈرون حملے روکنے

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن نیوز) انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف)اسٹیشن پر ہونے والے ڈرون

حملے کے بعد فورس نے سرحدی علاقوں میں اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لئے 10 اینٹی

ڈرون سسٹم لینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کو 10 اینٹی ڈرون

سسٹم کی ضرورت ہے اور ان کو لینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے ایک ٹینڈر

جاری کرتے ہوئے معلومات طلب کی فضائیہ کے مطابق اینٹی ڈرون سسٹم کی ضرورت کو دیکھتے

ہوئے ٹینڈر 28 جون کو جاری کیا گیا ہے۔ 26جون کو ایئر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملہ ملک کے

کسی بھی فوجی علاقے میں پہلا ڈرون حملہ تھا جس کے بعد ڈرونز اور کانٹر ڈرون ٹکنالوجی پر

تبادلہ خیال شروع ہو گیا۔درخواست برائے اطلاعات (آر ایف آئی)میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ 10

اینٹی ڈرون سسٹم کی تلاش کر رہی ہے۔ سسٹم ایسا ہونا چاہئے کہ وہ دشمن کے ڈرونز کا پتہ لگا

سکے، ٹریک کر سکے اور اسے ختم کر سکے۔

بھارت ڈرون حملے روکنے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply