لداخ،لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر کشیدگی کا خاتمہ، بھارت چین مذاکرت ناکام

لداخ،لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر کشیدگی کا خاتمہ، بھارت چین مذاکرت ناکام

Spread the love

نیویارک (ارشد چودھری سے ) بھارت چین مذاکرت ناکام

چین اور بھارت فوجی کمانڈرز کی سطح پر لداخ اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر

کشیدگی ختم کرانے کیلئے ہونے والا 13 واں کور کمانڈز اجلاس بھی بے نتیجہ

ختم ہو گیا۔ ترجمان چینی فوج نے بھارت کے مطالبات غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے

کہا بھارت ابھی تک غیرمعقول اورغیرحقیقی مطالبات کر رہا ہے، بھارتی مطالبات

نے مذاکرات کے عمل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق بھارت اور چینی کمانڈرز کے درمیان سرحد کے متنازع مگر

اہم علاقوں سے پیچھے ہٹنے کے معاملے پر مذاکرت بری طرح ناکام، جبکہ سرحد

پر حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ 17 ماہ سے جاری تصادم کو کم کرنے میں ناکامی

کے بعد دونوں ممالک کی افواج ریڈ الٹ پر ہیں، جو کسی بھی وقت مہلک جھڑپوں

کا باعث بن سکتی ہیں۔ مسلسل تعطل کا مطلب ہے دونوں ممالک لداخ کے علاقوں

میں مسلسل دوسری سردیوں میں خطرناک حد تک منجمد درجہ حرارت میں بھی

اپنی فوجی رکھیں گے۔ ہندوستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس

نے تعمیر ی تجاو یز دی ہیں، لیکن چینی حکومت نے یکسر مسترد کردیں اور

کوئی تجویز پیش نہیں کر سکی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان

میں کہا بھارت کے غیرمعقول اور غیر حقیقت پسندانہ مطا لبا ت پر اصرار سے

مذاکرات میں کامیابی مشکلات سے دوچار ہے-

=-،-= سرحدی کشیدگی معاملہ پر فریقین کا سخت موقف برقرار

دونوں ممالک کی افواج کے کمانڈر گذشتہ روز لداخ کے چینی علاقے مولڈو میں

دو ماہ کے بعد مذاکرات کے لئے تیار ہوئے تھے۔ دونوں ممالک کے ہزاروں

فوجیوں کو آرٹلری ٹینک اور لڑاکا طیاروں کی مدد حاصل ہے۔ بھارتی میڈیا کی

رپورٹس مطابق انڈین آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے بڑی مایوسی کا اظہار کرتے

ہوئے کہا چین کی طرف سے مسلسل فوجیوں کی بڑے پیمانے پر تعیناتی ہمارے

لئے خطرے کی گھنٹی ہے، تاہم چین کی ہٹ دھرمی اور تمام پیشرفتوں پر نظر

رکھے ہوئے ہیں، اگر وہ وہاں رہنے کیلئے موجود ہیں، تو ہم بھی وہاں رہیں گے۔

چینی کمانڈر کرنل شاوا نے اپنے بیان میں کہا چین کی خود مختاری کی حفاظت کا

عزم غیرمتزلزل ہے، امید ہے بھارت صورتحال کو غلط نہیں سمجھے گا۔ یاد رہے

لداخ اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین بھارت میں تناؤ گزشتہ سال مئی سے

جاری ہے، حالیہ دنوں میں بھی دونوں فوجوں میں ہاتھا پائی ہوئی ہے۔

بھارت چین مذاکرت ناکام ، بھارت چین مذاکرت ناکام ، بھارت چین مذاکرت ناکام

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply