corona Special jtnonline1

بھارت پاکستان کو کووڈ ویکسین فراہم کرے گا

Spread the love

بھارت پاکستان کووڈ ویکسین

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن نیوز ) بھارت پاکستان کو بھی اپنے یہاں تیارکردہ کووڈ ویکسین فراہم

کرے گا۔ بھارت گاوی اتحاد کا رکن ہے۔ گاوی دنیا بھر میں ہر ایک کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے

ایک عالمی اتحاد ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے ایک سرکاری عہدیدار نے نام ظاہر نہیں

کرنے کی شرط پر کہا کہ نئی دہلی، اسلام آباد کو ہر طرح کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار

ہے اور پاکستان کو براہ راست کووڈ ویکسین سپلائی کرنے کے حوالے سے فیصلہ بھی جلد ہی کیا

جائے گا۔ بھارت گاوی اتحاد کے ساتھ معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کو بھی کووڈ ویکسین کی

ساڑھے چار کروڑ خوراکیں بھیجے گا۔ گاوی اتحاد دنیا بھر میں ہر ایک کو ویکسین فراہم کرنے کے

لیے ایک عالمی اتحاد ہے اور ضرورت مند ملکوں کو مفت ویکسین فراہم کرتا ہے۔ بھارت بھی گاوی

اتحاد کا ایک رکن ہے۔بھارتی عہدیدار نے نام ظاہر نہیں کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان کو فراہم

کی جانے والی ساڑھے چار کروڑ کووڈ ویکسین میں سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ رواں برس جون تک

بھیج دی جائیں گی۔بھارت، پاکستان کو آکسفورڈ۔ ایسٹرازینیکا کی کووی شیلڈ ویکسین سپلائی کرے گا،

جسے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے تیار کیا ہے۔ فی الحال بھارت سرکار نے کووی شیلڈ کے علاوہ

کوویکسن کی بھی منظوری دی ہے جسے بھارتی کمپنی بھارت بایوٹیک نے تیار کیا ۔نئی دہلی میں

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جون تک بھیجی جانے والی کووڈ ویکسین کی ایک کروڑ ساٹھ لاکھ

خوراکوں میں سے پہلی کھیپ مارچ کے وسط تک اسلام آباد پہنچ جائے گی جبکہ بقیہ جون تک

پہنچے گی۔

بھارت پاکستان کووڈ ویکسین

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply