بھارت پاکستان کیساتھ مذاکرات پر تیار، باضابطہ پیشکش بھی کردی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر تیار ، باضابطہ پیشکش بھی کر دی،اس ضمن

میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے

پاکستان کے ساتھ ازسرنو مذاکرات کی باضابطہ پیشکش کردی، مصدقہ ذرائع کے

مطابق ایک طرف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کے

وزیر اعظم عمران خان اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کی فائل فوٹو
——————————————————————

نام لکھے گئے خط میں دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات شروع کرنے کی خواہش

ظاہر کی ہے تو دوسری جانب بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے اپنے

پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی کے نام خط لکھ کر اس خواہش کا

اظہار کیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں

ہے اور پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت کےلئے تیار ہے،

دونوں خطوط میں بھارت کی طرف سے خطے میں امن وترقی پر خاص طورپر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کی فائل فوٹو
————————————————————

زور دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں

بہتری لانے کے لئے جولائی میں نوجوان کاروباری حضرات پر مشتمل ایک وفد

بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خط میں کہا ہے

بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے اور پاکستان کی طرف

سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا تھا لہذا پورے خطے میں امن و ترقی کو یقینی

بنانے کیلئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے مذاکرات شروع کرنے کا

خواہشمند ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر

مودی کو عام انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے کی مبارکباد دیتے ہوئے

بھارت قدم تو بڑھائے دہشتگردی سمیت تمام معاملات پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، پاکستان

اس خواہش کا اظہار کیا تھا دونوں ملکوں کو ملکر امن وترقی کے لئے کام کرنا

چاہیے، اس خواہش کا بھارت میں خیرمقدم کیا گیا اور اب بھارتی وزیراعظم نریندر

مودی نے خط لکھ کر ایک قدم اور امن کی طرف بڑھایا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کا کہنا

ہے وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھارت کے دونوں

خطوط کا مثبت جواب چند روز میں دیں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply