بھارت نے پاکستان کو آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دیدی

Spread the love

بھارت نے پاکستانی وفد کو دریائے چناب پر منصوبوں کے معائنے کی اجازت دےدی ہے جس کیلئے انڈس واٹر کمشنر کی سربراہی میں وفد کل بھارت جائےگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعہ پر جمی برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے، بھارتی حکام کی جانب سے پاکستانی وفد کو دریائے چناب پر بننے والے بھارتی منصوبے لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے پا کستانی ماہرین کا وفد دریائے چناب پر بننے والے منصوبے لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرے گا، بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر بنائے جانے والے دیگر منصوبوں کے معائنے کے حوالے سے بھی مثبت اشارے دیئے گئے ہیں۔ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پا کستان نے بھر پور آواز بلند کی ہے جس پر کامیابی ملی ہے۔

Leave a Reply