بھارت نے ویسٹ انڈیز کو125رنزسےشکست دےدی

Spread the love

مانچسٹر(سپورٹس رپورر)ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں بھارت نے ویسٹانڈیز کو با

آسانی 125 رنز سے شکست دے دی۔مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے

269 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف 143 رنز پر پویلین

لوٹگئی، بھارتی بولرز نےبہترینبالنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیزی بیٹنگ لائن کے

پرکاٹ دیے،اس سےپہلے بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

کیا، روہت شرما اوراہول نے اننگز کا آغاز کیا تاہم روہت شرما 18 رنز بنانے

کے بعد کیمار روچ کا شکار بنے جس کے بعدویرات کوہلی نے راہول کے ساتھ

اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔لوکیش راہول 2 رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری

مکمل نہ کرسکے اور 48 رنز پرآوٹ ہو گئے راہول کے بعد وجے شنکر بیٹنگ

کے لیے آئے لیکن وہ 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، جادیو 7 رنز بنا سکے۔ اس

دوران ویرات کوہلی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 72 رنز پر جیسن

ہولڈر کا شکار بنے۔سابق کپتان ایم ایس دھونی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے

سست روی سے اپنی اننگز جاری رکھی جس کے بدولت آخر میں ہارڈک پانڈیا نے

جارحانہ اننگز کھیلی، پانڈیا نے 46 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ایم ایس دھونی 56

رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 3 جب کہ شیلڈن

کوٹریل اور جیسن ہولڈر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a Reply